ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی سے متوقع

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی سے متوقع

Wed, 30 Jun 2021 11:27:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی سے 13 اگست تک ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ یہ فیصلہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد لیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بیشتر ارکان پارلیمنٹ اور ان کے عملے کوویکسین دی گئی ہے۔ تاہم پچھلے تین اجلاسوں کی طرح ایوان کی کارروائی کے لیے کیے گئے انتظامات کا جاری رہنے کا امکان ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ کورونا کی وجہ سے پارلیمنٹ کے آخری تین اجلاس مختصر ہوگئے۔ پچھلے سال مانسون کا اجلاس ستمبر میں شروع ہوا تھا جبکہ اس سال بجٹ اجلاس 25 مارچ تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

لوک سبھا کے اسپیکر کی سربراہی میں بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کی آسانی سے کام کرنے کے لیے تمام فریقوں میں اتفاق رائے ہوا اور بجٹ اجلاس میں 17 ویں لوک سبھا کے دوسرے اجلاسوں کی طرح کام کی سطح زیادہ رہی۔ ممبران نے بھی طویل عرصے تک بیٹھ کر اہم اُمور طے کئے۔

ایوان قانون سازی اور مالی کاروبار کے لیے 48 گھنٹے 23 منٹ تک بیٹھا رہا۔ 18 بل منظور کیے گئے۔ مجموعی طور پر 146 ممبران نے مرکزی بجٹ پر بحث میں حصہ لیا جو 14 گھنٹے 42 منٹ تک جاری رہا۔


Share: